اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):اردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی برسی 20 جون کو منائی جائے گی۔ مشتاق احمد یوسفی ٹونک (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے فلاسفی میں ایم اے کیا اور پھر بنکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔
مشتاق احمد یوسفی کا شمار اردو کے صف اوّل کے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی مشہور تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت اور آب گم کے نام شامل ہیں۔ ظہیر فتح پوری نے ان کی تحریروں کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اردو مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔ 20 جون 2018ء کو مشتاق احمد یوسفی 94 سال کی عمر میں وفات ہوئی اور ان کو کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔
مشتاق احمد یوسفی کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اردو مزاح کے درخشندہ ستارے کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔