اردو ادب کے نامور شاعر مرزا غالب کایوم پیدائش 27 دسمبر کو منایا جائیگا

283
اردو ادب کے نامور شاعر مرزا غالب کایوم پیدائش 27 دسمبر کو منایا جائیگا

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):اردو ادب کے نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا یوم پیدائش 27دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

مرزا اسد اللہ غالب 27 دسمبر 1797ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ غالب 15 فروری 1896 کو انتقال کر گئے تھے۔