اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی برسی اتوار کو منائی گئی۔وہ 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا۔محسن نقوی نے اردو زبان خصوصاً غزل کی صنف میں بہت زیادہ نام حاصل کیا۔انہیں "شاعر اہل بیت” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔معرکہ کربلا کے بارے میں ان کی شاعری ملک بھر میں پڑھی جاتی ہے اور داد وصول کی جاتی ہے۔
انہوں نے اردو ادب میں اپنی نمایاں تصانیف کے ذریعے اپنا حصہ ڈالا جن میں عزابِ عمل، خیمہ جان اور برگِ سحر شامل ہیں۔انہیں اردو ادب اور فلموں میں خدمات کے صلے میں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ 1996 میں لاہور میں ایک حملے میں ان کی موت ہو گئی تھی۔