کراچی۔ 02 جولائی (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائمقام ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق ایل ایل بی کے سالانہ امتحانات کا آغاز 9جولائی2025سے ہوگا۔
بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعہ ضابطہ دیوانی و معیاد ِ سماعت کاپہلا پیپر بروز بدھ9جولائی کو بوقت 02:00بجے دوپہر تا05:00بجے شام شعبہ قانون گلشن اقبال کیمپس میں ہوگا۔
تمام امیدواران ایڈمٹ کارڈ، قومی شناختی کارڈ اور یونیورسٹی کارڈ ساتھ لائیں اور طلب کرنے پر پیش کریں۔