ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ صحافی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، بلاول بھٹو زرداری

152
بلاول بھٹوزرداری

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):سینئر اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کے قتل پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ انتہائی صدمے کا باعث اور صحافی برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ارشد شریف کے قتل پر ان کے ورثا، صحافی برادری اور ان کے مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں ۔

شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی اور سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ نے ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری ایک اچھے صحافی سے محروم ہو گئی، ارشد شریف کے قتل پر صحافی برادری کے دکھ میں شریک ہیں، مرحوم کی بیوہ اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔