ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں شریک ہوں گے، قوم سے دعاوں کی اپیل

156
ارشد ندیم
ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں شریک ہوں گے، قوم سے دعاوں کی اپیل

ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):پاکستان کے اولمپئن ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے آج 27 اگست کو ہونیوالے فائنل میں کامیابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ سے اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ میری کامیابی پوری پاکستانی قوم کی کامیابی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ1سال سے کسی قومی یا بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور اب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کی ہے تو فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے اور آج اس اہم ترین فائنل کے موقع پر میری پاکستانی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

ارشد ندیم جنہوں نے ہنگری کےدارالحکومت بوڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں 1 روز قبل جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں 86.79 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ 2024ءمیں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا تھا ۔