پشاور۔ 09 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ، ان کے خاندان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم سب کو فخر ہے ۔ یہ پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرومیں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم جیسے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔