ارشد ندیم نے اولمپکس گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، بابراعظم

180
babar azam

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے اور اولمپکس ریکارڈقائم کرنے پر ارشد ندیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل جتوا کر تاریخ رقم کی ، یہ پاکستان کے لئے قابل فخر ہے۔ اس شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو دلی مبارکباد، آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

بابراعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ 32 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان نے اولمپکس میں کوئی میڈل حاصل کیا ہے ، اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد۔ بابراعظم نے گزشتہ روز بھی ارشد ندیم کے اولمپکس جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر بھی مبارکباد کا پیغام دیا تھا۔