اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان کے سٹار جیولن تھرو ررارشد ندیم نے جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 5ویں دن سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل میں 86.40 میٹر کی تھرو کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔ہفتہ کو یہاں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے اپنے حریفوں پر چھٹے راؤنڈ میں برتری حاصل کی اور ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے پہلے رائونڈز میں 83.99 میٹر اور 83.44 میٹرز کی تھرو کیں لیکن آخری کوشش میں اپنے بھارتی اور جاپانی حریفوں پر واضح برتری حاصل کی ۔بھارتی اتھلیٹ یادو نے فائنل راؤنڈ میں نمایاں بہتری سے 85.16 میٹر تھرو ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
دریں اثنا، جاپان کے ساکیاما نے 83.75 میٹر کی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سری لنکا کے پاتھیر 83.27 میٹر کے قابل ستائش تھرو کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔ اس کے بعد 82.57 میٹر تھرو کے ساتھ بھارت پانچویں جبکہ چین کے ہو نے سیزن کے بہترین 80.93 میٹر کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح سری لنکا کے رانا سنگھے مدیانسلاج اور پاکستان کے یاسر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے۔ارشد کی جیت ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ارشد ندیم کی کارکردگی ان کو ایشیا ء کے ایلیٹ جیولن تھرورز میں نمایاں کرتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603745