- Advertisement -
ملتان ۔ 09 اگست (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے قصبے سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نوجوان نسل کے لئے کامیابی کی روشن مثال ہیں۔
ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ تمام شعبوں میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنا وقار بلند رکھے۔
- Advertisement -