26.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر...

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، کامران ٹیسوری

- Advertisement -

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا جس پر ہم سب کو فخر ہے،پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میاں چنوں میں اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم اور ان کی فیملی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،ارشد ندیم کو سلام پیش کرنے کیلئے میا ں چنوں آیا ہوں،میں ارشد ندیم کے والد، والدہ اور ان کے دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ارشد ندیم نے اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کانام دنیا بھر میں روشن کیا،آج ارشد ندیم پاکستانی قوم کیلئے ایک فخر اور ہرکوئی اس سے ملنا چاہتا ہے،

- Advertisement -

ارشد ندیم نے ملک کیلئے وہ کچھ کر دکھایا جو کوئی اورنہ کر سکا۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم جب کراچی آ ئے تو کراچی والوں نے ان کا شاندا راستقبال کیا، لاکھوں لوگ گورنر ہائوس کے اطراف میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور انہیں مبارک دینے کیلئے کھڑے تھے ۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہے، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، نہ کھیلوں میں، نہ دیگر میدانوں میں اورنہ ہی سرحدوں کی حفاظت میں کیونکہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر ایک پر ارشد ندیم کھڑا ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، کراچی میں60 سے زائد کھیلوں میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس کا برانڈ ایمبیسڈر ارشد ندیم کو نامزد کیا گیا ہے ، جنوری میں کراچی میراتھن کا آغاز کیا جا ئیگاجو ایک مہینہ تک جاری رہے گی ۔اس موقع پرگورنر سندھ نے میاں چنوں میں زیر تعمیر مسجد کے بقیہ کام کے تمام اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان بھی کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں