- Advertisement -
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):ارشد ندیم کے پورے کیریئر کے دوران حکومت نے انہیں مکمل مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ان کی تربیت کے تمام انتظامات چاہے ملک میں ہوں یا بیرون ملک نہایت ہی عمدگی سے کئے ہیں۔پی ایس بی ترجمان کے مطابق صرف گزشتہ تین سالوں میں ارشد ندیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مزید برآں مالی سال 24۔2023میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کے لئے 6 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے تاکہ ملک بھر میں کھلاڑیوں کی حمایت کی جا سکے۔
- Advertisement -