لاہور۔14جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کی برسی پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ارفع کریم آج بھی ہمارے دلو ں میں زندہ اور نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے،
ارفع کریم نے کم عمری میں ملک وقوم کا نام بین الاقوامی سطح پرروشن کیا، قوم کی اس ہونہار بیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ارفع کریم نئی نسل کیلئے عزم وہمت کی علامت ہے، ارفع کریم نے کم عمری میں اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستانی بچے و بچیاں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو ریلیف اور اچھی خدمات کی فراہمی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر رہے ہیں،ارفع کریم ایک مشن کا نام ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے منسلک ہے۔