ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینا غیرمناسب فیصلہ ہے ، سینیٹر عرفا ن صدیقی

196
کوئی ادارہ بند گلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں گئی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینا غیرمناسب فیصلہ ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاؤں گا،ٹیکس پر ارکان پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے،یہ فیصلہ کسی اعتبار سے بھی درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح خوشدلی سے تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر یہ فیصلہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔