ارکان پارلیمنٹ کو چور، ڈاکو کہنا قبیح حرکت ہے، اعظم نذیر تارڑ

62
اعظم نذیر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو چور، ڈاکو کہنا قبیح حرکت ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں سانحہ باجوڑ پر بحث کے دوران سینیٹر دوست محمد کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کوئی ایسا بیان منسوب کرنا جو حقیقت پر مبنی نہ ہو دروغ گوئی ہے، ارکان پارلیمنٹ کو چور، ڈاکو کہنا انتہائی قبیح حرکت ہے، یہ اس ایوان اور اس کے ارکان کی توقیر کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسے ایس ڈی جیز کیلئے فراہم کئے جاتے ہیں وہ قومی اسمبلی مختص کرتی ہے اور ارکان اپنے ووٹ سے ان کی منظوری دیتے ہیں۔