اقوام متحدہ۔ 18ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونےوگوٹرش نے اریٹیریا اورایتھوپیا کے درمیان سعودی عرب میںہونے والے سربراہ اجلاس کو سرہاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ خطے کو پر امن بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ قوام متحدہ سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شاہ سلمان کی نیک خواہشات اور کوششوں سے ہونے والاسربراہ اجلاس اریٹیریا کے صدر اسماعیل عمر اور ان کے ایتھوپےن ہم منصب کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ انتونیوگوترش کا کہنا تھا کہ انہیںاس بات کا یقین ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیاں ہونے والی ملاقات قرن افریقہ کی حالیہ سلامتی اور امن کے فروغ میں ایک اور مثبت قدم ثابت ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہےں کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تمام زیر التواءمعاملات کو حل کرنے ، امن استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114161