24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںازبکستان کے تجارتی حجم میں 26.3 فیصد کا نمایاں اضافہ

ازبکستان کے تجارتی حجم میں 26.3 فیصد کا نمایاں اضافہ

- Advertisement -

تاشقند۔7اگست (اے پی پی):ازبکستان کے تجارتی حجم میں 26.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ازبک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی شماریاتی کمیٹی کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا جون 2025 کے دوران ملک کا غیر ملکی تجارتی حجم بڑھ کر 37 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.7 ارب ڈالر یا 26.3 فیصد زیادہ ہے۔

اس تجارتی حجم میں نمایاں حصہ چین 6,556.8 ملین ڈالر ، روس 6,028.3 ملین ڈالر، قازقستان 2,210.3 ملین ڈالر، ترکی 1,340.0 ملین ڈالر اور جنوبی کوریا کا 837.1 ملین ڈالر کا رہا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی تجارت میں برآمدات کا حجم 16.9 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 20.1 ارب ڈالر رہیں۔ازبکستان اس وقت 194 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے جن میں چین، روس، قازقستان، ترکی اور جنوبی کوریا اس کے اہم شراکت داروں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں