ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اوگبک روزیکولوف کا ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاﺅس میں کاروباری برادری سے خطاب

120

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اوگبک روزیکولوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہا ہے، ہم پاکستان کی بہت قدر کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے حکومتیں، عوام اور کاروباری برادری دونوں ممالک کے مابین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش موجود ہے جس کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنا ہونگے۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کیپیٹل ہاﺅس میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہا ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کے علاوہ سارے خطے کی تقدیر بدل دیگا اور اسکے مثبت اثرات اربوں لوگوں پر پڑیں گے، یہ دنیا کی تاریخ کے اہم ترین منصوبوں میں شمار ہوتا ہے جس ہر ساری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔