24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںازبکستان کے نوجوانوں کا انجینئرنگ کا عالمی ریکارڈ، 25 منٹ میں 1946...

ازبکستان کے نوجوانوں کا انجینئرنگ کا عالمی ریکارڈ، 25 منٹ میں 1946 منی روبوٹس تیار کر لئے

- Advertisement -

تاشقند۔27اگست (اے پی پی):ازبکستان کے دو ہزار نوجوان انجینئرز نے صرف 25 منٹ میں 1946 منی روبوٹس تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ازبک نیوز ایجنسی کے مطابق نیو ازبکستان پارک میں انجینئرنگ اور روبوٹکس کے میدان میں ایک تاریخی واقعہ رونما ہوا جہاں ازبکستان کے نوجوانوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملک کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کرایا۔یہ انجینئرنگ کے شعبے میں نہ صرف ازبکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا کے ممالک کے لیے پہلا اور سب سے بڑا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل ازبکستان کی طرف سے اس شعبے میں کوئی ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔اس تقریب میں دو ہزار نوجوان انجینئرز نے صرف 25 منٹ میں 1,946 منی روبوٹس تیار کیے اور انہیں چلا کر دکھایا۔ اس کارنامے نے ملک کی سائنسی و انجینئرنگ صلاحیت کو اجاگر کیا اور نوجوانوں میں فخر و حوصلہ پیدا کیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز میں روبوٹکس کے مختلف شعبوں میں 351 ریکارڈز درج ہیں۔ 2023 میں بھارت کے 1,459 نوجوانوں نے بیک وقت منی روبوٹس تیار کیے اورانہیں آپریٹ کیا تھا۔

- Advertisement -

ازبک نوجوانوں نے اپنے کارنامے کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا انجینئرنگ مشن مکمل کیا۔ اس مشن نے نوجوان انجینئرز کو نہ صرف ریکارڈ قائم کرنے کا موقع دیا بلکہ اپنی مہارت، عملی قابلیت اور ٹیم ورک کو بھی پیش کرنے کا پلیٹ فارم دیا۔ یہ کامیابی سائنسی تحقیق اور انجینئرنگ سرگرمیوں میں دلچسپی کو بڑھائے گی اور نئی نسل کے انجینئرز کی تربیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔اس تقریب میں دو ہزار نوجوانوں کی شمولیت نے ازبک نوجوانوں کے اتحاد کو بھی نمایاں کیا۔

تقریب کے آغاز سے پہلے شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا جس سے ان کے دلوں میں حب الوطنی اور ملک سے وفاداری کا جذبہ مزید گہرا ہوا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا نوجوان انجینئرز کی طرف سے یومِ آزادی کے جشن کے لیے ایک علامتی تحفہ ثابت ہوا۔ یہ کامیابی ازبک عوام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور تاریخ میں نئی نسل کی ملک کی ترقی میں شاندار شراکت کے طور پر درج ہوگی، تقریب میں تاشقند یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات، صدارتی تعلیمی اداروں کے نظام کے طلبہ، اور معذور نوجوان انجینئرز نے بھی حصہ لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے جج کارل سویِل نے ذاتی طور پر تقریب میں شرکت کی، روبوٹس کی تیاری کے عمل کی نگرانی کی اور باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیا۔تقریب کے اختتام پر ازبک نوجوان انجینئرز کے تیار کردہ روبوٹس کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق جانچا گیا اور چیف جج کی جانب سے باضابطہ تصدیق کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کا سرٹیفکیٹ وزارتِ اعلیٰ تعلیم، سائنس اور انوویشن کے وزیر کُنگیروتبائے شریفوف کو پیش کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں