ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کے مابین ملاقات

132
APP97-22 ISLAMABAD: December 22 - Federal Minister For National Food Security And Research, Sikandar Hayat Khan Bosan meeting with Mr. Ulugbek Rozikuloy, the Deputy Prime Minister Uzbekistan. APP

ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کے مابین ملاقات
پاکستان اور ازبکستان کا تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئےدو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کو یہاں ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الغ بیگ روزی کولے اور وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر ہے جنہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ازبک نائب وزیر اعظم اور وزیر خوارک کے مابین ملاقات کے دوران زراعت،ایگرو مشینری،پروسیس فوڈ،تازہ و خشک پھل،کاٹن اور چمڑے کی مصنوعات سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی اور ان سیکٹرز میں باہمی تعاون و اشتراک سے متعلق ایم او یو پر اتفاق پایا گیا۔سکندر حیات خان بوسن نے ازبک نائب وزیر اعظم کو بتایا کہ مذکورہ سیکٹرز پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔تقریباً پاکستان کی 70فیصد مجموعی قومی پیداوار کا انحصار زراعتی سیکٹر پر ہے کیونکہ ملک کی 45فیصد افرادی قوت اس شعبے وابستہ ہے۔