22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومتجارتی خبریںازبک تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں گہری دلچسی...

ازبک تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں گہری دلچسی رکھتے ہیں، چیئرمین ازبک چیمبر

- Advertisement -

لاہور۔30مئی (اے پی پی):ازبکستان کے تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبہ سازی کا فروغ اس حوالے سے بہت اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ازبکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب چیئرمین اور اعلی سطحی وفد کے سربراہ اکوبائیرجان توخ توف نے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ارکان سید حسن رضا،آمنہ رندھاوا اور سید سلمان علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ازبکستان چیمبر کے نائب چیئرمین نے کہا کہ ازبک تاجر پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کا یہ دورہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے مابین دیرپا ادارہ جاتی روابط کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیا کا ایک اہم تجارتی مرکز اور پاکستانی حکومت کی "ویژن سینٹرل ایشیا” پالیسی کے تحت اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کا ممتاز تجارتی ادارہ اور ہمیشہ غیر ملکی وفود کی میزبانی کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ چار ماہ قبل بھی ایک اعلی سطحی ازبک وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک کو سیاسی، تجارتی، توانائی، دفاعی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زراعت، دواسازی، ٹیکسٹائل، چمڑا، کیمیکل، متبادل توانائی اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کیے جانے چاہئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603429

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں