اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری وخوش اسلوبی سے سرانجام دیں ،غیرحاضری وغفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی سی دکی

93

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ نے کہاہے کہ اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری وخوش اسلوبی سے سرانجام دیں ،غیرحاضری وغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اساتذہ آرڈرز کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹرنصرالدین نے ایس بی کے پاس امیدواروں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ نے کہاکہ نوتعینات اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں ،ایس بی کے کے تحت پاس امیدواروں کی تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ اساتذہ اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دیں ،دورحاضر میں تعلیم انتہائی ضروری ہے تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی ممکن نہیں ،قوموں نے تعلیم ہی کے ذریعے چیلنجز کامقابلہ کرکے ترقی کی۔