استحکام پاکستان پارٹی کے صدر کاملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں عبدالعلیم نے واقعہ میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جا ں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جا ں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور ورثا کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔