استعفیٰ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ذاتی فیصلہ ہے، ٹیم میں ان کی کمی محسوس ہو گی، وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر

109
لاہور ہائیکورٹ کا رمضان المبارک کے دوران چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلوگرام مقرر کرنا عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے، مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ قابل اور بھروسہ مند انسان ہیں۔اپنے عہدے سے استعفیٰ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس کا احترام ہے لیکن ٹیم میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کا ہی خاصہ ہے کہ چاہے الزام کیسا بھی ہو حکومتی عہدیدار مفصل جواب دیتے ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ جو ایک قابل اور بھروسہ مند انسان ہیں، انہوں نے بلا شبہ اس روایت کو برقرار رکھا، استعفی ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس کا احترام ہے لیکن ٹیم میں ان کی کمی ضرور محسوس ہو گی۔