استعمال روکنے پرآمادہ کریں، محمد نواز شریف وزیراعظم نواز شریف کی پیر کو نیویارک میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات

265

برطانوی وزیراعظم بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ
اقوام متحدہ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ استعمال روکنے کیلئے آمادہ کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو نیویارک میں برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ اپنی منزل کا انتخاب کر سکیں اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دیرینہ حق خودارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر عالمی برادری بھارت کو فوری طور پر جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں کے خلاف ریاستی جارحیت ختم کرنے کا نہیں کہتی تو اس سے بھارت کو مزید حوصلہ ملے گا اور وہ اس طرح کے ریاستی تشدد کو مزید بڑھائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور اس کا یہ عزم ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی قیمت پر مایوس نہیں کر یں گے، ہم عالمی برادری کوکئی دہائیوں پرانے وعدوں کو پورا کرنے کی یاددہانی کراتے رہیں گے وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور بدترین ریاستی ظلم و ستم اپنے عروج پر ہے لہذا عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے کہے کہ فوری طور پر معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف ریاستی ظلم و ستم بند کرے