انقرہ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ترکی میں متعیّن سعودی سفیر عادل مرداد نے کہا ہے کہ منگل کی شب استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائے اڈے پر خودکش بم حملوں میں6 سعودی شہری جاں بحق اور 27زخمی ہوگئے ہیں اور5 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ترکی کے سب سے مصروف ہوائی اڈے پر تین خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا۔انھوں نے پہلے ہوائی اڈے پر موجود مسافروں پر خودکاروں رائفلوں سے فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد خود کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔سعودی سفیر نے بتایا ہے کہ جاں بحق سعودیوں میں 4 خواتین اور2 مرد ہیں۔ان میں 4 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔تاہم انھوں نے ان کے احترام اورسوگوار خاندانوں کو مطلع کرنے سے قبل ان کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔