استنبول میں کار بم دھماکہ، 29 افراد ہلاک

98

استنبول ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے شہر استنبول میں ایک سپورٹس سٹیڈیم کے باہر دو دھماکوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 166 زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک کار بم حملے اور ایک خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ترک صدر طیب رجب اردوغان نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انھوں نے اسے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا۔اس سے قبل وزیرِ داخلہ نے پارلیمان میں ایک بیان میں بتایا تھا کہ حملے میں 20 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔وزیرِ داخلہ سلمان صولو نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ایک کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔