- Advertisement -
استور ۔22 اکتوبر (اے پی پی):استور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے نیو سول سیکرٹریٹ کا دورہ کر کے کام کی رفتار،معیاراور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری قانون سجاد حیدر اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
سیکرٹری محکمہ ورکس سبطین احمد و دیگر ذمہ داروں نے نیو سول سیکرٹریٹ کے دوسرے ٹاور کے تعمیراتی کام اور رفتار کے حوالے سےجامع بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے سی ایس مشتاق احمد نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں نیو سول سیکرٹریٹ کے دوسرے ٹاور کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔دوسرے ٹاور کی بروقت تکمیل سے دیگر محکمہ جات بھی جلد از جلد شفٹ ہوجائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515720
- Advertisement -