اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):استورکے قریب برفانی تودہ گرنے کے واقعہ کے بعداین ڈی ایم اے نے پاک فوج کے 2ہیلی کاپٹرز فراہم کردئیے ہیں جو موسم کی جانچ پڑتال کے بعد استعمال ہوں گے۔
ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ این ڈی ایم اے مقامی انتظامیہ ، جی بی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کیساتھ رابطے میں ہے اور فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کو ریسکیو و ریکوی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے،امدادی کارروائیوں کے بعد 11 افراد زندہ نکالے جا چکے ہیں، جاں بحق ،زخمی اورلاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے، ترجمان نے بتایا کہ ڈی سی آفس سے تازہ ترین اپڈیٹس شیئر کی جائیں گی۔