استور ،معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان کی صدر مملکت کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات

105

استور۔ 03 اپریل (اے پی پی):معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ایک اہم قومی رہنما ہیں اور ان کی صحت پوری قوم کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صدر آصف علی زرداری کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت کی صحت و تندرستی پاکستان کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے اور ہم سب کو ان کی صحت و عافیت کے لیے دعا گو رہنا چاہیے۔