استور اورا سکے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

124

استور۔24 جنوری (اے پی پی)استور اورا سکے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔گزشتہ روز سے شروع ہونے والی برف باری کا یہ سلسلہ اگراسی طرح جاری رہا تو شاہراہ استور کے علاوہ ضلع استور کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہو نے کا خدشہ ہے اس وقت استور کے بالائی علاقے قمری ،منی مرگ،چہلم، میر ملک ،درلے بالا ،رٹو اور دوپل میں 7 سے 8انچ تک برف پڑ چکی ہے ۔