اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

203
asad iqbal

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

منگل کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگولیا کے شہر اولانبتار میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کےاسجد اقبال نے بھارت کےملکیت سنگھ کو 0-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔اسجد اقبال کی بھارت کے کھلاڑی کے خلاف جیت کا سکور (39-18، 38-34، 46-13، 40-31، 52-13، 45(40)-0)رہا۔قبل ازیں کواٹر فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال نے قبرص سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن مائیکل جارجیو کو 2-5سے شکست دی۔

اسجد اقبال نے قبرص کےمائیکل جارجیو کو(38-15، 0-38، 41(40)-0، 43(43)-12، 62(55)-0، 12-31،38-0)سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے تھے۔ایونٹ کا فائنل (کل )بدھ کو کھیلا جائے گا