اسحاق ڈارکی زیر صدارت ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس

136
Deputy Prime Minister
Deputy Prime Minister

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرکلر ڈیٹ ریزولوشن اور ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی قیمتوں میں معقولیت سمیت ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ بات پیر کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان میں بتائی گئی۔