اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر کی دوسری سہ ماہی کیلئے صوبوں کے درمیان فوری تقسیم کیلئے 2, 214.5 ملین روپے مراعاتی گرانٹ کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق صوبوں کو جس سہ ماہی گرانٹ کی منظوری دی ہے اس میں صوبہ پنجاب کو 574.6 ملین روپے، سندھ کو 440.7 ملین روپے اور خیبرپختونخوا کو 411.3 ملین روپے ملیں گے۔