اسحاق ڈار نے مردم شماری ٹیم کے کارکن کے صاحبزادے کو امداد کا چیک حوالہ کیا

169
APP45-16 ISLAMABAD: April 16 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar giving away a cheque of rupees one million to the son of deceased census worker Abdul Qadir. APP

اسلام آباد ۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گذشتہ ماہ مانسہرہ کے گاﺅں نین بین میں حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مردم شماری ٹیم کے کارکن عبدالقدیر کے صاحبزادے الطاف کو 10 لاکھ روپے کی خصوصی امداد کا چیک حوالہ کیا۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ نے حادثہ کے فوراً بعد عبدالقدیر کے اہلخانہ کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا تھا۔ عبدالقدیر ایک پرائمری سکول کا استاد تھا جو کہ کھن شکورہ گاﺅں کا رہائشی تھا اور ضلع مانسہرہ کے گاﺅں نین بین میں مردم شماری فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔