اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، بجٹ آپریشن کیلئے بیرونی فنانسنگ پر پیش رفت کا جائزہ ، اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں سال کے دوران مجموعی غیر ملکی فنانسنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا جس میں بجٹ آپریشن کیلئے بیرونی فنانسنگ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر کو ملک میں غیر ملکی فنانسنگ کی تفصیلات سے …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں سال کے دوران مجموعی غیر ملکی فنانسنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا جس میں بجٹ آپریشن کیلئے بیرونی فنانسنگ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر کو ملک میں غیر ملکی فنانسنگ کی تفصیلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ آئندہ چند ماہ کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے متوقع عالمی فنانسنگ کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اطمینان بخش سطح پر ہیں۔

Leave a Reply