اسحاق ڈار کی کامیاب معاشی پالیسی کے نتیجہ میں پاکستانی روپے کابہترین کرنسی کی جانب سفر جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)

190
مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کامیاب معاشی پالیسی کے نتیجہ میں پاکستانی روپے کا بد ترین کرنسی سے بہترین کرنسی کی جانب سفر جاری ہے۔

اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کئے جانے والے ٹویٹ میں 21ستمبر 2022ء کے ایکسپریس ٹربیون کی خبر بھی شیئر کی گئی جس میں پاکستان روپے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ کمزور تر ین کرنسی میں شامل ہے۔ دوسری تصاویر میں 08اکتوبر 2022ء کی اشاعت میں ایکسپریس ٹربیون نے

رپورٹ کیا کہ پاکستانی روپیہ بہترین کرنسیوں میں شامل ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ درست قیادت تبدیلی لاسکتی ہے۔