اسحاق ڈار کے خلاف انویسٹی گیشن 15سال سے زیرالتواءتھی، اسے ضابطے اور قانون کے مطابق نمٹایا گیا، نیب

سلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میڈیاکے ایک حصہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کے حوالے سے بیانات سے متعلق کہا ہے کہ مذکورہ انویسٹی گیشن 15سال سے زیرالتواءتھی، اسے ضابطے اور قانون کے مطابق نمٹایا گیا ہے۔ سابقہ تفتیشی ٹیموں اور پراسیکیوشن حکام نے عدم ثبوت کی بناءپر اسے مسلسل بند کرنے …

سلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میڈیاکے ایک حصہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کے حوالے سے بیانات سے متعلق کہا ہے کہ مذکورہ انویسٹی گیشن 15سال سے زیرالتواءتھی، اسے ضابطے اور قانون کے مطابق نمٹایا گیا ہے۔ سابقہ تفتیشی ٹیموں اور پراسیکیوشن حکام نے عدم ثبوت کی بناءپر اسے مسلسل بند کرنے کی سفارش کی۔ یہ بدقسمتی کی ہے کہ میڈیا میں یکطرفہ اور سیاسی نقطہ نظر پیش کیا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ کسی عدالت میں زیرالتواءنہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی شخص، سیاسی جماعت اور اداروں کے کسی تعصب کے بغیر قانونی اختیار کے تحت مقدمات خارج کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اسی اجلاس میں نیب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے طارق شفیع کے خلاف مشتبہ لین دین کی انکوائری بند کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply