اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان نے نیپال میں مائونٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کو نکالنے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ اسد علی میمن کو نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی کوہ پیما جسمانی طور پر محفوظ ہے اور اس وقت ایورسٹ کی بلندیوں کے قریب واقع قصبے لوکلا کے ایک ہوٹل میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ انہیں پہلی دستیاب پرواز سے ملک واپس لایا جائے گا، اس سلسلے میں نیپال میں ہمارا سفارت خانہ اسد علی میمن اور ان کی ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔