اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب ،آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات ،جامع اکنامک روڈ میپ،توانائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے آئندہ ہفتے میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے امور ، معاشی صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی جبکہ وزیرپاور ڈویژن عمر ایوب ملک میں بجلی کی پیداوار ،طلب اور رسد کی موجودہ صورتحال ،موسم گرما اور رمضان المبارک میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے آئندہ ہفتے میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔