جدہ۔14جون (اے پی پی):سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش کے بعد شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے بڑے ایئرپورٹس کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ریاض، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے کے بعض ممالک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے براہ راست رابطہ کریں۔
پروازوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کسی بھی غیر متوقع تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے ہے۔ واضھ رہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والی پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔