اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 30 مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے، 500 کو جزوی نقصان پہنچا

78
Air attack

غزہ سٹی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 مکان مکمل طور پر تباہ اور 500 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے ہاﺅسنگ و آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ فلسطینی عملے نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کرنا شروع کی ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 500 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے بعض زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں رہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ بمباری سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی آباد کاری کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔