23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی بمباری سے فلسطین کے 80 فیصد لوگ بے گھر ہو چکے...

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے 80 فیصد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ،یو این او سی ایچ اے

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔8دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے رابطہ کاری دفتر برائے انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) نے کہاکہ غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے 80 فیصد سے زیادہ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر نے شمال سے انخلاء کا حکم ملنے کے بعد غزہ کی پٹی کے جنوب کا رخ کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یو این او سی ایچ اے نے کہاکہ غزہ کے گنجان آباد جنوب میں خان یونس میں پناہ لینے والے لوگ اس ناممکن فیصلے کا سامنا کر رہے ہیں کہ آیا دوبارہ انخلاء کریں یا موت گلے لگانے یا زخمی ہونے کا خطرہ مول لیں کیونکہ شہر شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں آ چکا ہے۔

- Advertisement -

یو این او سی ایچ اےنے کہاکہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 1.9 ملین افراد کے اندرونی طور پر بے گھر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ لاکھوں لوگ اسرائیل کی بے رحمانہ بمباری کے دوران جنوب کے پرہجوم علاقے میں پناہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں