سانگلہ ہل۔ 28 ستمبر (اے پی پی):مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن )چوہدری محمدبرجیس طاہرکاکہناہے کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیرہمارامشن نامکمل اور ہم ادھورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی خطرناک ہے، اسرائیلی جارحیت بربریت اور معصوم بچوں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
فلسطین کے بعد اب لبنانی مسلمانوں کا قتل عام بھی کھلی دہشت گردی ہے،ایسا لگتا ہے کہ ظالموں کاہاتھ روکنے والا کوئی نہیں رہا، جب تک عدل و انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے اور ظالم اور مظلوم کے درمیان فرق واضح نہیں ہوتا طلم کرنیوالی قوتیں مظالم سے باز نہیں آئینگی اس کی مثال اسرائیلی بربریت ہے جس میں قانون کی تمام دھجیاں اڑاکررکھ دیں۔انہوں نےکہامیرے خیال میں مغربی قوتیں مسلسل اس کا ساتھ دے رہی ہیں جو کہ کسی طرح درست نہیں ہے، کشمیر،فلسطین کے بعداب لبنان میں بھی مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،عالمی آقاؤں کی پشت پناہی پراسرائیلی بربریت پرامت مسلمہ کی خاموشی بھی خطرناک ہے