اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، محمد حنیف عباسی

29

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

ایران کے آرمی چیف محمد باقری کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل حسین سلامی، کمانڈر انچیف آئی آر جی سی کی شہادت قابلِ مذمت ہے، اسرائیلی حملے میں ایرانی سائنسدان ڈاکٹر تہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی بھی شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔