تہران۔24فروری (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی مزاحمت جاری رہے گی۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کے موقع پر جاری کئے گئے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن کو خبردار کرتے ہیں۔
قبضے، جبر اور جارحیت کے خلاف مزاحمت کبھی نہیں رکے گی۔ جب تک ہمارے مقاصد پورے نہیں ہوتے جدوجہد و مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم مجاہد ، جرنیل اور بڑے رہنما تھے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے بیروت میں بمباری کر کے 27 ستمبر کو حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ بیروت میں اپنے ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔