اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ شہر میں ایک اور مسجد پر بمباری

69
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ شہر میں ایک اور مسجد پر بمباری

مقبوضہ بیت المقدس ۔25اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ شہر میں ایک اور مسجد کو نشانہ بنایا ہے۔الاقصیٰ ٹی وی کے مطابق،اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں الجلا سٹریٹ پر واقع مسجد حطین پر بمباری کی۔

اس حملے سے غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ اس تنازعے میں اب تک کم از کم 5,795 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔