اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں متعدد مقامات پر بمباری ، 4 افراد زخمی

160

غزہ ۔ 22 اگست (اے پی پی) اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 افراد کے زخمی ہوگئے۔غزہ کے طبی اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی اور وسطی غزہ میں متعدد مقامات پر بم گرائے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی گولہ باری سے دو شہری زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔قبل ازیں ایک دوسرے حملے میں 20 سالہ نوجوان سمیت دو افراد اس وقت معمولی زخمی ہوگئے تھے جب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی اور وسطی غزہ پر بمباری کی تھی۔