17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی جیل میگیڈو میں 90فیصد قیدی ڈائریا میں مبتلا ہیں، فلسطینی اتھارٹی

اسرائیلی جیل میگیڈو میں 90فیصد قیدی ڈائریا میں مبتلا ہیں، فلسطینی اتھارٹی

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔18مارچ (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت اسیران نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میگیڈو میں ایک وبائی وائرس پھوٹ پڑا ہے، جس کی وجہ سے جیل میں موجود فلسطینی اسیران کی صحت سخت مشکلات سے دو چار اور خراب ہو رہی ہے ۔

العربیہ اردو کے مطابق رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس دن کے دوران 90 فیصد اسیران کو ڈائریا ہو گیا ہے ۔ یہ اسی وائرس کی وجہ سے ہےجن میں سے کئی کی حالت نازک ہے اور کئی بے ہوش ہو گئے ہیں ، متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بڑی عمر کے قیدی ہیں۔فلسطینی وزارت نے اسرائیلی جیل کے محکمے پر الزام لگایا ہے کہ ان فلسطینی اسیران کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے میگیڈو جیل اسرائیل کی دوسری بڑی جیل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں