انقرہ ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میں میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انطالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مشرقی القدس کی مسجد اقصی میں اسرائیل فوجی اپنے گندے جوتوں کے ساتھ داخل ہوئے ہیں جس کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک موجود ہیں لیکن کسی ایک ہی جانے سے بھی صدائے احتجاج بلند نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم پر بدعنوانیوں، رشوت خوری کے مقدمات چل رہے ہیں اور وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے صدر اردوان اور ہمارے مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پوری دنیا اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔